مشرف نے ججز اور پراسیکیوٹر کی تقرری کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی سماعت(کل) ہوگی،اسلام آباد ہائیکورٹ میں پرویزمشرف کیخلاف پاکستانی شہریوں کو فروخت کرنے پر درخواست دائر
بدھ 15 جنوری 2014 20:58
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) سابق صدر پرویز مشرف نے خصوصی عدالت، ججز اور پراسیکیوٹر کی تقرری کیخلاف ایک بار پھر انٹراکورٹ اپیل دائر کردی، اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت (کل) جمعرات کو ہوگی۔
(جاری ہے)
بدھ کو پرویز مشرف کے وکلا کی جانب سے دائر کی جانے والی انٹرا کورٹ اپیل میں خصوصی عدالت ،ججز اور پراسیکیوٹر پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز مشرف کیخلاف تعصب اور یکطرفہ کارروائی کئے جانے کا خدشہ ہے،جو غیرقانونی ہوگی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی، جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس نورالحق قریشی پر مشتمل بینچ (کل) جمعرات کوسماعت کرے گا۔
دوسری طرف اسلام آباد ہائیکورٹ میں پرویزمشرف کیخلاف پاکستانی شہریوں کو فروخت کرنے پر درخواست دائر کردی گئی۔درخواست کرنل انعام الرحیم ریٹائرڈ کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے 389 پاکستانی شہریوں کو ڈالرز کے بدلے فروخت کیا،جس کا اعتراف انہوں نے اپنی کتاب میں بھی کیا،،اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.