سپیکرپختونخوااسمبلی نے اسمبلی کی متعلقہ سٹیڈنگ کمیٹیوں اوراسمبلی کی فنانس کمیٹی کی تشکیل دیدی

بدھ 15 جنوری 2014 20:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) خیبرپختونخوااسمبلی کے سپیکراسدقیصرنے ایوان کی کارروائی کے دوران اسمبلی کی متعلقہ سٹیڈنگ کمیٹیوں اوراسمبلی کی فنانس کمیٹی کی تشکیل کااعلان کیاہے بدھ کے روز اجلاس کی کارروائی کے دوران سپیکر نے ایوان کومتوجہ کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے آئین وقانون اورقواعدوضوابط کے تحت اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹیوں اور فنانس کمیٹی کی تشکیل کی ہے ان کمیٹیوں کی تشکیل سے قبل پارلیمانی سیکرٹریز سے مشاورت کی گئی اس موقع پر سپیکر اسدقیصر نے خیبرپختونخوااسمبلی کی فنانس کمیٹی کے اراکین کے ناموں کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ ان اراکین میں فضل حکیم خان،شاہ حسین الائی،سردارظہور،ارباب جہاندادخان،اشتیاق ارمڑ اور ضیاء اللہ بنگش شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :