میلسی میں محنت کش کے چاربچے زہریلاکھاناکھانے سے جاں بحق، نو ر فدہ ٹاؤن میں کھا ناکھانے اور دودھ پینے کے بعد مبینہ طور پر اچانک طبیعت خراب ہو گئی

بدھ 15 جنوری 2014 20:47

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) مبینہ زہر خورانی کے واقعہ میں سعودیہ میں مقیم محنت کش کے میلسی فد ہ ٹاؤن میں رہائشی چار بچے ہلاک۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق گزشتہ رات سعودیہ میں مقیم حق نواز کے 10سالہ بیٹے زاہدنواز 9سالہ حمیرا بی بی 14سالہ مجا ہد نواز اور 16سا لہ سمیرا بی بی کوگز شتہ رات اپنے گھرواقع بستی نو ر فدہ ٹاؤن میں کھا ناکھانے اور دودھ پینے کے بعد مبینہ طور پر اچانک طبیعت خراب ہو گئی تو چاروں کو انتہا ئی تشویش ناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی شعبہ ایمرجنسی میں لایا گیا تو ڈیوٹی پر موجو د ڈاکٹر نے سرسری معا ئنہ کے بعد بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں ریفر کردیا10سالہ بیٹا زاہدنواز فوری ہلاک ہو گیا جبکہ با قی با لترتیب مجاہد نواز حمیر ابی بی اور 16سالہ سمیرا بی بی سب باری باری ہلاک ہو گئے افسو سناک واقعہ سے ایک مر تبہ پھر میلسی فد ہ ٹاؤن کی فضاء سو گوار ہو گئی ہے یا د رہے کہ فد ہ ٹاؤن میں چھ ماہ قبل بھی تاریخی نو عیت کا زہرخورانی کا واقعہ ہو ا تھا ، ذرائع سے معلوم ہواہے کہ دود ھ میں زہر ملا یا گیا تھا کیو نکہ بچو ں نے کھا نے کے بعد دودھ بھی پیا تھا جبکہ با قی گھروالوں نے صرف کھاناکھا یاتھا پو لیس مصر وف تفتیش ہے تا ہم مقدمہ تا حال درج نہیں کیاگیا ۔