پاکستان میں برطانیہ کے نئے ہائی کمشنر فلپ بارٹن کا پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار،سرمایہ کاری، توانائی، تعلیم اور سکیورٹی کے شعبہ جات میں بھرپور تعاون کے ذریعے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے  بیان

بدھ 15 جنوری 2014 20:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) پاکستان میں برطانیہ کے نئے ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، تعلیم اور سکیورٹی کے شعبہ جات میں بھرپور تعاون کے ذریعے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔ بدھ کوپاکستان آمد پر ایک بیان میں برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات گہرے اور مضبوط رہے ہیں۔

وہ اپنی سفارتی مدت کے دوران ان روابط کو مزید تقویت دینے کے لئے پرعزم ہیں۔

(جاری ہے)

فلپ بارٹن نے کہاکہ پاکستان میں ہائی کمشنر کی حیثیت سے ذمہ داریاں تفویض ہونا باعث مسرت ہے۔ انہوں نے کہاکہ برطانیہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، تعلیم اور سکیورٹی کے شعبہ جات میں بھرپور تعاون کے ذریعے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے درمیان گہرے عوامی اور ثقافتی روابط استوار ہیں جن سے دونوں ممالک کے درمیان منفرد تعلقات کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ باہمی شراکت داری، اعتماد اور افہام وتفہیم پر مبنی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے پاکستانی معاشرے کے تمام طبقات کے ساتھ کام کرنے کے بے تابی سے منتظر ہیں۔

متعلقہ عنوان :