نئی دہلی،راستہ بھول جانے والی ڈنمارک کی سیاح خاتون کا گینگ ریپ،خاتون پہاڑگنج کے ایک ہوٹل میں مقیم تھیں،رات گئے ہوٹل لوٹتے ہوئے راستہ بھول گئیں،پولیس

بدھ 15 جنوری 2014 20:45

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہوٹل کا راستہ بھول جانے والی ڈنمارک کی سیاح کومددطلب کرنے پرمتعدد افرادنے ریپ کا نشانہ بناڈالا،بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے ترجمان راجن بھگت نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سیاح خاتون پہاڑ گنج میں ایک ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھیں، رات دیر گئے وہ ہوٹل لوٹ رہی تھیں کہ راستہ بھٹک گئیں۔

پہلے تو کچھ لوگوں نے انھیں لوٹا اور پھر ان کا ریپ ہوا۔

(جاری ہے)

جب وہ ہوٹل پہنچیں تو انھوں نے مینیجر کو بتایا اور پھر پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد کارروائی شروع کر دی ،انہوں نے کہاکہ اس معاملے میں متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔راجن بھگت نے کہاکہ واقعے میں یقینی طورپر کئی افرادشامل تھے ،متاثرہ خاتون گذشتہ ایک ہفتے سے بھارت میں مقیم تھیں۔ وہ دہلی سے تقریبا 200 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع معروف شہر آگرہ گئی تھیں جہاں سے وہ نئی دہلی پہنچی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون اپنے وطن واپس روانہ ہوگئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :