وزیر اعلیٰ سندھ سے ڈی جی رینجرز کی ملاقات ،پولیس افسران کے تبادلوں پر تحفظات دور

بدھ 15 جنوری 2014 20:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) ڈی جی رینجرز نے بدھ کو چیف منسٹر ہاوٴس میں وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی،ملاقات میں کراچی سمیت سندھ میں امن و امان کے حوالے سے تبادلہ خیا ل کیا گیا پولیس افسران کے تبادلوں پر تحفظات کو دور کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل رضوان اختر سے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پولیس افسران کے تبادلوں پر تحفظات کو دور کر دیا گیا۔ اس موقع پر امن و امان کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ ڈی جی رینجرز نے شہر میں جاری آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیر اعلی سندھ کی آپریش کے تیسرے فیز کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔