کراچی،سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی کے بیٹے فبیحان مگسی کا قتل کیس میں چالان منظور

بدھ 15 جنوری 2014 20:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) کراچی کی مقامی عدالت نے سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی کے بیٹے فبیحان مگسی ، ڈرائیور اورنگزیب اور گارڈ افسر خان کا قتل کیس میں چالان منظور کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفتیشی آفیسر انسپکٹر مبین کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی شبیر چنہ کی عدالت میں چالان پیش کیا گیا ۔چالان میں دفعہ 302نکال کر دفعہ 319اور 322شامل کر کے قتل بالارادہ کے مقدمے کو قتل خطاء اور قتل بالسبب کردیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ ملزمان پر تھانہ درخشاں کی حدود میں سینما گارڈ آصف کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا الزام ہے ۔