کراچی،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بھتہ خوری میں ملوث پولیس اہلکار محمود ولد عبدالقادر پر فرد جرم عائد کردی

بدھ 15 جنوری 2014 20:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بھتہ خوری میں ملوث پولیس اہلکار محمود ولد عبدالقادر پر فرد جرم عائد کردی ۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج بشیر احمد کھوسو نے سی آئی ڈی پولیس کی تفتیش کے بعد بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار پولیس اہلکار محمود پر فرد جرم عائد کردی ۔

(جاری ہے)

ملزم کو تھانہ بہادر آباد کی حدود سے سی آئی ڈی نے بھتہ خوری کے الزام میں گرفتارکرکے عدالت میں پیش کیا تھا ۔

سی آئی ڈی پولیس کے مطابق ملزم پولیس اہلکار نے پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی کے رہائشی بخت حسن اور سائرہ سے ٹیلی فون کے ذریعہ بھتہ طلب کیا تھا ۔ ملزم 6ماہ تک مختلف ٹیلی فون نمبروں سے کال کرکے بھتہ طلب کرتارہا تھا ۔عدالت نے فرد جرم عائد کرتے ہوئے 28فروری کو گواہان کو طلب کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :