جمہوریت کے شجرسایہ دار کو اپوزیشن والے کاٹ ر ہے ہیں ۔کامران مائیکل،ملک میں تناؤاورتصادم کی کیفیت نہیں، ان افواہوں کے پیچھے بھی اپوزیشن کاہاتھ ہے ۔وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ

بدھ 15 جنوری 2014 20:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ جمہوریت ایک شجرسایہ دارہے مگر اپوزیشن والے اس کی شاخیں کاٹ رہے ہیں۔حکومت ملک میں سیاسی ومعاشی استحکام کیلئے کوشاں ہے جبکہ اپوزیشن پارٹیاں انتشار کے درپے ہیں۔اپوزیشن نے اپنے سیاسی فائدے کیلئے قومی مفادات کوداؤپرلگادیا۔

ملک میں تناؤاورتصادم کی کیفیت نہیں، ان افواہوں کے پیچھے بھی اپوزیشن کاہاتھ ہے ۔اپوزیشن پارٹیوں کی حیثیت سے پی پی پی اورپی ٹی آئی کوحکومت پر سیاسی حملے کرنے کاحق ہے مگرانہیں ریاست کی سا لمیت پرکاری ضرب لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اپنے ایک بیان میں کامران مائیکل نے مزید کہا کہ اپوزیشن والے حکومت نہیں بلکہ ریاست کیلئے مشکلات کھڑی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت کی داخلی اورخارجی پالیسیاں قومی مفادات اورزمینی حقائق سے مطابقت رکھتی ہیں مگراپوزیشن قیادت حکومت کودوسرے ایشوزمیں الجھانے پربضد ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کااعتماد بحال کرنے کیلئے کوشاں ہے جبکہ اپوزیشن والے انارکی کوہوادے رہے ہیں۔سابقہ حکومت سے ورثہ میں ملے بحرانوں کابوجھ ہماری حکومت کی کارکردگی پراثراندازہورہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم سے پچھلے حکمرانوں نے مقروض ملک ،مفلوج معیشت اوراندھیروں کے سواکچھ نہیں چھوڑا مگر11مئی 2013ء کوپاکستان میں تبدیلی کاجوسورج طلوع ہواتھااس کی روشنی سے مایوسی کاگہرا اندھیراچھٹ گیاہے ،عنقریب دوسرے بحران اورطوفان بھی تھم جائیں گے ۔ وزیراعظم میاں نوازشریف اپنے عزم واستقلال سے پاکستان کوٹیک آف کی پوزیشن پرلے آئے ہیں

متعلقہ عنوان :