پشاور،صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور امن کے قیام کے لئے نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیو ں کی طرف راغب کیلئے کوشاں ہیں،محمودخان

بدھ 15 جنوری 2014 20:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) خیبر پختو نخوا کے وزیر برائے کھیل ،سیاحت ،میوزیم وآثارقدیمہ اور اُمور نوجوانان محمود خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور امن کے قیام کے لئے نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیو ں کی طرف راغب کرنے کے لئے عملی اقدامات اُٹھا رہی ہے ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے بدھ کے روز پشاور پریس کلب میں سپورٹس اینڈ کلچرفورم کے زیر اہتمام ”پہلا منسٹر سپورٹس انصاف ٹی ۔

20کرکٹ ٹورنامنٹ “کے متعلق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان نے کہا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ20جنوری سے صوبہ بھر کے مختلف گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں صوبہ بھر سے 16ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اسکے علاوہ فاٹا کے ٹیموں کو بھی نمائندگی دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ7روز تک جاری رہے گے اور اس میں 27میچ ہونگے۔ محمود خان نے مذید کہا کہ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا جبکہ رنر اپ کو 50ہزار روپے دےئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے فاتح اور رنر اپ ٹیم کو آل پاکستان ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا موقع بھی دیا جائے گا ۔

صحافیوں کے ایک سوال کے جواب پر صوبائی وزیر محمود خان نے کہا کہ 25فروری سے ضلع بنوں کے منڈان پارک میں بھی عمران خان صوبائی امن والی بال چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں پاکستان آرمی ،واپڈا، ریلوے،پولیس،حبیب بینک کے ٹیموں کے علاوہ صوبہ بھر کے چیدہ چیدہ ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ یہ ٹورنامنٹ صوبے کا ایک تاریخی اور یارگار ٹورنامنٹ ہو گا۔

محمود خان نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں ونر ٹیم کے لئے ایک لاکھ روپے جبکہ رنراپ کے لئے 70ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا اس کے علاوہ ہ ٹیموں کے تمام کھلاڑیوں کو ٹی اے ڈی اے اور دیگر تمام سہولیات فراہم کئے جائے گے واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ کا افتتاح صوبائی وزیر کھیل محمود خان کرے گے جبکہ اہتتامی تقریب کی موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا پرویز خان خٹک مہمان خصوصی ہونگے۔

قبل ازیں صوبائی وزیر محمود خان نے اپنے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں انڈر ۔9اور 11کی کراچی میں ایشاءً سکواش ٹورنامنٹ جیتنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کیں ۔ اس موقع پر سکرٹری سپورٹس خیبر پختو نخوا احمد حسن، ڈی جی سپورٹس طارق محمود ، پی ٹی آئی اینڈ کلچر فورم کے صوبائی صدر انجینئر سید محمود بھی موجود تھے صوبائی وزیر نے اس موقع پر موجود لوگوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان خود ایک سپورٹس مین اور لیجنڈ ہے اور اُن کی خواہش ہے کہ خیبر پختو نخوا میں کھیلوں کے میدان آباد ہو اور کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیتیں فراہم ہو ں اس لئے صوبائی حکومت نے کھیلوں کو فروغ دے کر کم عمر کھلاڑیوں کو برائیوں سے بچانے اور ملک وقوم کی نمائندگی کا اہل بنانے کے لئے تربھر پور کوشیش کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :