پاکستان اور آزاد کشمیرمیں گونا گوں مسائل نبی کے مشن سے بے وفائی کا نتیجہ ہے،عبدالرشید ترابی

بدھ 15 جنوری 2014 17:29

باغ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ پاکستان اور آزاد کشمیرمیں گونا گوں مسائل بنی کے مشن سے بے وفائی کا نتیجہ ہے،یہ ملک ہمارا اباء اجداد نے لاکھوں جانوں کی قربانی دے کر اس لیے حاصل کیا تھاکہ یہاں قرآن وسنت کا نظام ہوگا اسلام کا اجتماعی نظام عدل پر قائم ہوگا مگر ہم نے عہد کی خلاف وزری کی او ر آج اس کی گرفت میں ہیں،اس عذاب سے نجات کا ایک ہی راستہ ہے کہ پوری قوم استغفار کرکے واپس اسی عہد کی طرف لوٹ آئے اور یہاں نظام مصطفی کا نفاذ کرے۔

وہ گزشتہ روز یہاں سیرت کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مولانا امتیاز صدیقی،سیکریٹری جنرل جمعیت علماء جموں کشمیر،ڈپٹی کمشنر چودھری گفتار،مفتی وجاہت حسین گردیزی اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ میلاداور سیرت کانفرنسز محض رسم کے طورپر نہ منایا جائے بلکہ نبی کی تعلیمات پر عمل کیاجائے،نبی کے مشن کا تقاضا ہے کہ قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ کیلئے جہاد کیا جائے،انھوں نے کہاکہ آج تجدید عہد کا دن ہے،آج کے دن کا یہی پیغام ہے کہ اقامت دین کیلئے جہاد کیا جائے اور اپنی ذات سے اس کا آغاز کیا جائے،انھوں نے کہاکہ نظام مصطفی کے نفاذ اور کشمیرکی آزادی ہمارے اوپر فرض ہے،اس وقت بیس کیمپ میں اجتماعی طورپر وہ کردار ادا نہیں ہورہاہے جس آزادی کی تحریک کا تقاضاہے،یہاں حکومت کے مزلے لوٹنا ہی نصب العین بنا دیا دیاہے،دریں اثناء اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام چھتر میں سیرت کانفرنس سے بھی خطاب کرتے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ امت کے نوجوانوں نے دین کے قائم کے لیے ہمیشہ ہراول دستے کا کام کیا ہے اسلام کے اولین دور میں بھی نوجوان ہی تھے جنھوں نے دین کے لیے قربانی پیش کی،انھوں نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی احیاء اسلام کی تحریکیں چل رہی ہیں وہاں نوجوانوں ہی ہراول دستہ ہیں کشمیر،فلسطین اور افغانستان سمیت ہر جگہ نوجوان کرداراداکرر ہے ہیں،نوجوانوں کے خلاف مغرب نے بھی خاصل منصوبہ بندی کررکھی ہے،مغرب امت کے نوجوانوں کو ان کی شاندار تاریخ سے لاتعلق کرکے ان کو مغرب کی تہذیب میں غرق کرکے ان کو اپنے مشن سے دور کرنا دچاہتی ہے،اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوان اس سازش کے خلاف بھی جہاد کررہے ہے ہیں۔