ر یسکیو اداروں کو زلزلے کے حوالے فوری اطلاعات کے سلسلے میں کمشنر آفس میں قائم ریسکیو 1299 کو میٹ آفس سے منسلک کیا جا ئیگا،کمشنر کراچی

بدھ 15 جنوری 2014 17:29

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ ریسکیو اداروں کو زلزلے کے حوالے سے اطلاعات کی فوری فراہمی کے سلسلے میں کمشنر آفس میں قائم ریسکیو 1299کو میٹ آفس (محجمہ مو سمیات)سے براہ راست منسلک کیا جا ئیگاتاکہ بروقت اطلاع سے عوام کے جا نی اور ما لی نقصان کو کم سے کم ممکن بنا یا جا سکے اور حادثے کے مقامات پر پہچنے کیلئے بر وقت تیا ر رہا جا ئے ان خیالا ت کا اظہا ر انھوں نے زلزلے کے حوالے سے قائم کمیٹی کے چوتھے اجلاس کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کیا جس کا اہتمام PIA ایمر جنسی ریسانس سینٹر ائیر پورٹ کے مقام پر کیا گیا ۔

اجلا س میں ڈین NED یو نیورسٹی آف انجینئر ینگ اینڈ ٹیکنا لو جی پر وفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لو دھی ۔اسسٹنٹ پر وفیسر سر سید یو نیورسٹی ڈاکٹر شاہد سلیم ۔

(جاری ہے)

کو آر ڈینٹر یو نا ئیٹڈ نیشن HABITAT محتر مہ شمائلہ ۔چیف امپلی مینٹشن یو نٹ کمشنر آفس انجینئر سید محمد شکیب ۔ریسکیو کمشنر سندھ بوائز اسکاؤ ٹس ایسو سی ایشن ایم طاہر شیخ ۔ڈائر یکٹر میڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی۔

جسٹس ہیلپ لا ئن کے صدر ندیم شیخ ایڈوکیٹ ۔JDC ویلفیئر کے جنرل سیکریٹری سید ظفر عبا س ۔PIA اسکواوٹس کے اجمل اعوان ۔ثنا اللہ بز ینجو ۔شاہد وحید ۔ایم قدیر ۔سندھ بوائز اسکا ؤٹس ایسو سی ایشن کے کمشنر یو تھ پروگرام عبدالحئی۔کے پی ٹی کے فرخ آفتاب ۔ایف پی اے پی کے فرحت حسین ۔ چیف فائر آفیسر محمد اھتشام الدین ۔کے پی ٹی کے PRO سعید جدون ۔کمشنر آفس آئی ٹی کے احمر پا شاکے علا وہ دیگر نے بھی شرکت کی ۔

کمشنر کراچی نے اس مو قع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر پروگرام ارتھ کو ئیک کمیٹی کا یہ چوتھا اجلاس ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ زلزلے کے حوالے سے انسان اپنے آپ کو کیسے محفوظ رکھ سکتا ہے اور احتیاطی تدابیر سے نقصانا ت کو کیسے کم سے کم کیا جا سکتاہے۔اجلا س میں پی آئی کے جنرل مینجر ایچ آر اعجا ز مظہر نے کمشنر کراچی کو اس با ت کا بھر پور یقین دلایا کہ ایمر جنسی ریسپانس سینٹر شہر میں کسی بھی آفت کے مو قع پر ریسکیواداروں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اوراس سلسلے میں اپنے تمام ذرائع رسد وسائل کو استعمال کرنے کیلئے تیار ہے ۔

پرو فیسر سروش لو دھی نے زلزلے کے حوالے سے بلڈنگ اور انفرااسٹریکچر کے حوالے سے تفصیلا ت سے آگاہ کیا ۔اجلاس میں گزشتہ میٹنگ کے حوالے سے کیئے گئے فیصلے زیر غو کیا گیاجبکہ اجلاس میں تفصیلی غور اور تبادلہ خیال کے بعد فیصلے کیئے گئے کہ ڈ ائر یکٹرمیونسپل سروسز کے ایم سی مسعود عالم کلفٹن کنٹونمٹ بو رڈ کے ملا زمین کیلئے ریسکیو مینجمنٹ سینٹر سے ٹرینگ کے حوالے سے رپورٹ فراہم کرینگے ۔

یو نا ئیٹڈ نیشن ہیبی ٹاٹ کی محترمہ شمائلہ نے اس مو قع پر بتایا کہ ا داروں میں کا م کرنے والوں اور ایک ادارے کے دوسرے ادارے کے ساتھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے سے تعلقات کے حوالے سے کا م شروع کر دیا گیا ہے جو اگلے اجلاس تک مکمل ہو جا ئیگا۔ پروفیسرڈاکڑسروش لو دھی نے اس موقعہ پر کراچی کے تمام اسکو لوں میں آگہی پروگراموں کے حوالے سے زور دیتے ہوئے اگلے اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل اسکولزکراچی کو بھی مدعو رکرنے کی تجویز پیش کی ۔

لیفٹنٹ کرنل جا وید جنجو عہ کی جا نب سے تجویز پیش کی گئی کہ زلزلے کے مو قعہ پر ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے اقداما ت کے سلسلے میں پلاننگ کے سلسلے میں ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کو بھی آئیندہ اجلاس میں مدعو کیا جا ئے۔اجلاس میں چیف امپلی مینٹشن یونٹ سید محمد شکیب نے بتایا کہ ریسکیو1299 کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ تیا ر ی کے مرحلے میں ہے جسے 20 جنوری تک مکمل کر لیاجا ئیگا۔

زلزلے کے حوالے سے الیکڑ یسٹی مینجمنٹ کے سلسلے میں آئیندہ اجلاس میں چیف الیکٹرک انسپکٹرکو بھی بلا نے کا فیصلہ کیا گیا ۔یو نا ئیٹڈ ہیبی ٹاٹ کی شمائلہ نے اجلاس کو بتایا کہ پرو فیسر ڈاکٹرسروش لو دھی کی جا نب سے دی گئی پر یزنٹیشن کے حوالے سے وہ گائیڈ لائن اور فریم ورک جلد تیا ر کرینگی ۔کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ ریسکیو 1299 کے تمام فوکل پرسن کیلئے فور ی رابطے اور اطلاعات کے حوالے سے SMS سسٹم بنایا جا ئیگاجس کی ذمہ داری چیف امپلی مینٹیشن یونٹ کی ہوگی ۔

کمشنر کراچی نے اس موقعہ پر کہا کہ زلزلے کے حوالے سے ریسکیو1299 کی جا نب سے معلوما ت کی فراہمی کو میڈیا تک پہچانے کے سلسلے میں ڈائریکٹر میڈیاکمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی مر کزی کردار اداکرینگے ۔ندیم شیخ ایڈوکیٹ نے اس موقعہ پرسپریم کو رٹ با ر سندھ ہا ئی کو رٹ با ر اور کراچی با ر ایسوسی ایشن کی جا نب سے آرتھ کو ئیک کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا اور کمیٹی کے ممبران کے جذبا ت کی تعریف کی JDC کے ظفر عبا س نے اس مو قعہ پر بتایا کہ انھوں نے کے ایم سی کی ایمبولینس کے حوالے سے کٹلاگ تیار کرلی ہے جس پر کے ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز کو اب ایکشن لینا ہے ۔

آخر میں کمشنر کراچی نے PIA ریسکیوسینٹر کے اعجا ز مظہر اور کیپٹن عدنا ن حارث کو اپنے دفتر میں اجلاس کے انعقاد پر شکریہ اداکیا اور کہا کہ اگر ادارے ایک دوسرے سے بھر پور تعاون کریں تو کسی بھی قسم کی صورتحال سے مو ثر اور احسن طریقے سے نمٹاجا سکتاہے ۔

متعلقہ عنوان :