ڈی جی رینجرز کی وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات

بدھ 15 جنوری 2014 17:17

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) ڈی جی سندھ رینجرز نے وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کی اور سندھ پولیس میں تقرریوں اور تبادلوں پرتحفظات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ ہاوٴس کراچی میں ڈی جی سندھ رینجرز نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی رینجرز نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے کراچی پولیس میں ہونے والی تقرریوں اور تبادلوں پر اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا۔