خیبرپختونخوا حکومت کی فروری میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت

بدھ 15 جنوری 2014 16:36

خیبرپختونخوا حکومت کی فروری میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) خیبر پختون خوا حکومت نے فروری میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو مارچ کے آخر میں الیکشن کرانے کی درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت فروری میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہیں کراسکتی لہذا صوبائی حکومت کو مارچ کے آخر میں بلدیاتی الیکشن کرانے کی اجازت دی جائے تاکہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام انتظامات کو مکمل کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں 28 فروری کو بلدیاتی انتخابات کرانے کے احکامات جاری کئے تھے۔