الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب کی ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کر دیں

بدھ 15 جنوری 2014 16:36

الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب کی ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کر دیں

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب کی ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کر دیں، تقرریوں اور تبادلوں پر سے بھی پابندی اٹھا لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اجرا کے ساتھ ہی ووٹرز لسٹیں منجمد کر دی گئیں تھیں اور تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی لگادی گئی تھی۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی شیڈول کی منسوخی کے بعد اب یہ پابندی اٹھا لی گئی ہے،اب ووٹرز لسٹوں میں نئے ووٹرز کا اندراج اور حلقہ کی تبدیلی بھی ہو سکی گی،جبکہ دونوں صوبوں میں سرکاری اہلکاروں کی تقرریاں اور تبادلے بھی کئے جاسکیں گے۔