اسوئہ رسول پر عمل پیرا ہونے سے پوری دنیا باالخصوص مسلمان دنیا مسائل کی دلدل سے باہر آسکتی ہے‘ حنا پرویز بٹ

بدھ 15 جنوری 2014 16:15

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنماء و ممبر صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ حضور کی آمد سے جہالت کے اندھرے چھٹ گئے۔آپ نے اپنے کردار و عمل سے ایسا معاشرہ تشکیل دیا جس سے ہر فرد کو مکمل حقوق حاصل ہو ئے، آ پ نے انسانیت کی عظمت کا علم بلند کیااورایک ایسا معاشرہ تشکیل دیا جس میں اخوت و محبت بھائی چارہ کا عنصر کوٹ کوٹ کر بھر اہے آپنے دنیا کو امن و محبت کا پیغام دیا آج دنیا جن مسائل سے دو چار ہے اسوئہ رسول پر عمل پیرا ہونے سے پوری دنیا باالخصوص مسلمان دنیا مسائل کی دلدل سے باہر آسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آپ کی سیر ت کو مشغل راہ بنا کر اپنی آخر ت سنوار سکتے ہیں اور پاکستان میں قیامِ امن اور دہشت گردی کے خاتمے اور مکمل اسلامی و فلاحی مملکت کے قیام کے لئے رسول پاککے فرمودات پر عمل کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آپ سے عملی محبت کا بھی تقاضا ہے کہ ہم ان کی تعلیمات مقدسہ پر عمل پیرا ہو کر زندگیاں گزارنے کا عہد کریں ۔ انہوں نے کہا کہ بنی کریم کی ولادت با سعادت مسلمانوں پر خدا کا بہت بڑا انعام اور فضل ہے مگر افسوس آج ہم نے اس انعام خداوند کی فضل سے رو گردانی اختیار کر رکھی ہے جس کی وجہ سے ہم نت نئے مسائل و مشکلات اور باہمی اختلافات کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ آمد مصطفیٰ سے انسانیت کو اپنے حقوق سے آگاہی ملی اور انہیں جینے کا سلیقہ ملا محسن انسانیت کے میلاد کی خوشی اور اپ کی سیرت پر عمل ایمان کی پہچان ہے آج دنیا میں قیام امن کیلئے تعلیمات مصطفے سے رہنمائی لینی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :