پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ 2013ء تک دیا گیا ہے ‘ وزیر مملکت برائے تجارت و ٹیکسٹائل

بدھ 15 جنوری 2014 16:14

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) وزیر مملکت برائے تجارت و ٹیکسٹائل انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ 2013ء تک دیا گیا ہے ،ترجیحی تجارت کے عمومی نظام کا درجہ ملنے کے بعد پاکستانی مصنوعات کی مانگ بڑھ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوگا اور اس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو یہ درجہ ملنے کے بعد سرمایہ کاری بھی بڑھے گی جس سے پاکستانی معیشت مزیدمضبوط ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ 2023ء تک دیا گیا ہے اور پاکستان اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات بروئے کار لائیگا ۔

متعلقہ عنوان :