اے این پی کا میاں مشتاق کے قتل کا مقدمہ تحریک انصاف اور صوبائی حکومت کے خلاف درج ..
تازہ ترین : 1

اے این پی کا میاں مشتاق کے قتل کا مقدمہ تحریک انصاف اور صوبائی حکومت کے خلاف درج کروانے کافیصلہ

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء)عوامی نیشنل پارٹی نے گزشتہ دن اپنے شہید ہونیوالے رہنماء میاں مشتاق اور اپنے کارکنوں کے قتل کی ایف آئی آر تحریک انصاف صوبائی حکومت کے خلاف درج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اے این پی کے ترجمان میاں افتخار کے مطابق یہ فیصلہ پارٹی کی سینیئر قیادت کی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ قتل کی ایف آئی آر آئندہ چوبیس گھنٹے میں تحریک انصاف اور صوبائی حکومت کیخلاف درج کروائی جائے گی ذرائع نے بتایاایف آئی آر میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء عمران خان کو بھی شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ کیونکہ عمران خان طالبان کو اپنا بھائی کہہ رہا ہے۔ یاد رہے کہ عمران خان نے طالبان کو ملک کا شہری قرار دیا ہے۔

وقت اشاعت : 15/01/2014 - 15:23:29

اپنی رائے کا اظہار کریں