نواب شاہ میں ٹریفک حادثہ، 16 طالب علموں سمیت 19 افراد جاں بحق، 15 سے زائد زخمی
بدھ 15 جنوری 2014 14:39
نواب شاہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) قاضی احمد روڈ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں اسکول کے 16 طالب علموں سمیت 19 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ حادثے میں 15سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق نواب شاہ میں قاضی احمد روڈ پر روہڑی کنال کے مقام پر تیز رفتار ڈمپر نے بچوں کی اسکول وین اور 2 مسافر گاڑیوں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 16 طالب علوں سمیت 19 افراد جاں بحق ہوگئے،اسکول وین میں 20 سے زائد بچے سوار تھے اور ان کی عمریں 8 سے 15سال کے درمیان تھیں، حادثے میں 5 بچوں سمیت 15 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے،جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت اسکول کے بچے کسی دوسرے اسکول مقابلے میں شرکت کے لئے جارہے تھے۔
واقعے کے بعد ریسکیو اہلکاروں اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا ، اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔حادثے کے بعد پولیس نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں جب کہ انتظامیہ کی جانب سے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.