چاہے اقتدار رہے یا نہ رہے لیکن انصاف کا دامن کسی قیمت نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم نواز شریف

بدھ 15 جنوری 2014 14:28

چاہے اقتدار رہے یا نہ رہے لیکن انصاف کا دامن کسی قیمت نہیں چھوڑوں گا، ..

سوات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ چاہے اقتدار رہے یا نہ رہے لیکن انصاف کا دامن کسی قیمت ہاتھ سے نہیں چھوڑوں گا ۔سوات میں یوتھ بزنس لون اسکیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ قرضہ اسکیم کی سب سے زیادہ ضرورت سوات کے عوام کو ہے کیونکہ امن کے لئے سوات کے لوگوں نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وہ پوری قوم کے وزیراعظم ہوں اور انہیں وطن عزیزکا ہر شخص عزیز ہے، قرضہ حاصل کرنے کا نظام اس طرح بنایا گیا ہے ہے کہ مجھ سمیت کسی وزیر یا مشیر کی سفارش بھی نہیں چلے گی بلکہ قرضہ صرف اورصرف میرٹ کی بنیاد پر دیا جائے گا،وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ترقی کی دوڑ میں ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں نوجوان ملکی ترقی کے لئے آگے بڑھیں،ترقی یافتہ ممالک میں 80 فیصد ترقی نوجوانوں کے سبب ہوئی ہے، قرضہ اسکیم ملک کے نوجوانوں کے لئے ہے اور سوات کے عوام کو بھی اس اسکیم سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے، اج تک کسی نے بھی نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کے لئے قرضہ نہیں دیا ، بینک صرف خاص طبقے کے لئے نہیں بلکہ یہ پاکستان کے بینک ہیں اور اس میں جو پیسہ ہے وہ صرف امیر طبقے کے لئے نہیں ہے بلکہ اور اس پر پوری قوم کا حق ہے۔

متعلقہ عنوان :