06 ایس پیز ،17 ڈی ایس پیز کو ایس پیز کی عہدے پر ترقی دے کرتقرری و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے گئے

بدھ 15 جنوری 2014 14:01

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب خان بیگ نے06 ایس پیز اورحال ہی میں ترقی پانے والے17 ڈی ایس پیز کو ایس پیز کی عہدے پر ترقی دے کرتقرری و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی آر آئی بی شیخوپورہ ریجن جہانزیب نذیر خان کو ڈیپٹی ڈائریکٹرمانیٹرنگ ایلیٹ پولیس فورس لاہور کی خالی آسامی پر ،ایڈیشنل ایس پی شیخوپورہ عرفان اللہ خان کو ایڈیشنل ایس پی صدر فیصل آبادجبکہ ایڈیشنل ایس پی صدر فیصل آباد شجاعت علی راناکو سینئر ٹریفک آفیسر لاہور کی خالی آسامی پر، ایس پی انوسٹی گیشن بھکرمسزشاہدہ نسرین کو ایس پی لیگل پولیس ٹریننگ سکول فاروق آباد کی خالی آسامی پر،ایس پی ٹریفک ریجن سرگودہا مسز صدف فاطمہ کو ایس پی انوسٹی گیشن خوشاب کی خالی آسامی پراورایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن ملتان نعیم الحسن کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہورمیں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترقی پانے والے ڈی ایس پی آرآئی بی شیخوپورہ محمد اسلم خان نیازی کو ایس پی آرآئی بی شیخوپورہ ریجن،ایس ڈی پی او پولیس اسٹیشن وویمن لاہور مسز فہمیدہ یاسمین کو ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول سرگودہا کی خالی آسامی پر ،ایس ڈی پی او موسیٰ خیل سرکل میانوالی طاہر رزاق کو ایس پی سپیشل برانچ پنجاب کی خالی آسامی پر،ڈی ایس پی سپیشل سکواڈ سٹی ٹریفک پولیس لاہور خلیل احمد کو ایس پی ٹریفک ریجن فیصل آباد کی خالی آسامی پر،ڈی ایس پی سپیشل برانچ پنجاب بہار احمد شاہ کو ایس پی سپیشل برانچ پنجاب کی خالی آسامی پر،ڈی ایس پی سیکیورٹی - I گورنر ہاوس سپیشل برانچ پنجاب لاہور مختار حسین کو ایس پی ٹریفک ریجن ڈی جی خان کی خالی آسامی پر،ڈی ایس پی( ایل ایم سی ) لاہورمحمد قاسم خان کو چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ کی خالی آسامی پر،ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم قصور امجد محمود کو ایس پی انوسٹی گیشن برانچ پنجاب کی خالی آسامی پر،ایس ڈی پی او صدر سرکل بھکر امیر عبداللہ خان نیازی کو ایس پی انوسٹی گیشن بھکر،ڈی ایس پی سی ٹی ڈی پنجاب اعجاز احمد کو ایس پی ٹریفک ریجن سرگودہا،ایس ڈی پی او تلہ گنگ سرکل چکوال افتخار الحق کو ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد کی خالی آسامی پر،ایس ڈی پی او صدر سرکل فیصل آباد خالد بشیر کو ایس پی انوسٹی گیشن سرگودہا کی خالی آسامی پر،ڈی ایس پی سپیشل برانچ پنجاب فاروق احمد کوایس پی سی آئی اے فیصل آباد کی خا لی آسامی پر،ایس ڈی پی او صدر سرکل رحیم یار خان خالد روف کو ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن ملتان،ایس ڈی پی او صدر سرکل ساہیوال محمد سلیم صادق کوایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن گوجرانوالہ کی خالی آسامی پر،DSP/SOٹریفک ہیڈکواٹرز پنجاب ابرار احمد خلیل کو ایس پی ٹریفک ریجن بہاولپورکی خالی آسامی پراورڈی ایس پی انوسٹی گیشن - I ملتان محمود الحسن کو ایڈیشنل ایس پی کینٹ ڈویژن ملتان کی خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔