اسلام آباد ہائی کورٹ نے ذکا اشرف کو بطورچیرمین پی سی بی عہدے پر بحال کردیا

بدھ 15 جنوری 2014 13:37

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ذکا اشرف کو بطورچیرمین پی سی بی عہدے پر بحال ..

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) ہائی کورٹ نے چوہدری ذکا اشرف کو بطور چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بحال کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ریاض احمد خان اور جسٹس نور الحق قریشی پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے چوہدری ذکا اشرف کی انٹرا کورٹ اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں پی سی بی کے چیرمین کے طور پر بحال کردیا جس کے بعد ذکا اشرف قانونی طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین ہیں تاہم تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ چوہدری ذکا اشرف نے 27 اکتوبر 2011 کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین کا عہدہ سنبھالا تھا اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے جولائی 2013 انہیں چیرمین پی سی بی کے عہدے سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔