حق پرست عوام وکارکنان قمرمنصورکے والد عبدالغفور صدیقی کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعاکریں،الطاف حسین کی اپیل

بدھ 15 جنوری 2014 13:21

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سابق حق پرست رکن اسمبلی ومرکزی شعبہ اطلاعات کے رکن قمرمنصورکے والدعبدالغفورصدیقی کی علالت پرگہری تشویش کا اظہار کیاہے اوران کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعاکی ہے۔ایک بیان میں الطاف حسین نے حق پرست عوام خصوصاًماؤں،بہنوں،بزرگوں اورنوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ عبدالغفورصدیقی کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضوردعاکریں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کے ہمراہ ارکان رابطہ کمیٹی احمدسلیم صدیقی اوررشیدگوڈئل نے کراچی کے مقامی اسپتال کادورہ کیا اور اسپتال میں زیرعلاج سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی ومرکزی شعبہ اطلاعات کے رکن قمرمنصورکے والدعبدالغفورصدیقی کی عیادت کی اورقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کی وہ کچھ دیروہاں رہے اورانہوں نے عبدالغفورصدیقی کی صحت یابی کیلئے بھی دعاکی ۔