ایم کیوایم اور کے کے ایف کے زیر اہتما م جشن عید میلاد النبی کے موقع پر جلوسوں کی گزرگاہوں پر درجنوں استقبالیہ اور طبی کیمپس لگائے گئے

بدھ 15 جنوری 2014 13:21

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ اور اس کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جشن عید میلا د النبی ﷺ کے موقع پر شہر سے نکلنے والے عاشقان رسول ﷺ کے جلوسوں کی گزر گاہوں پردرجنوں استقبالیہ اور طبی کیمپس لگائے گئے جبکہ استقبالیہ کیمپوں سے جلوسوں میں شریک علمائے کرام اور شرکاء پر گل پاشی کی گئی ۔

(جاری ہے)

یہ استقبالیہ اور طبی کیمپس لانڈھی میں لانڈھی نمبر 3، چراغ ہوٹل ، لانڈھی نمبر4 اور 6، کورنگی میں کورنگی نمبر 2-1/2مین ڈبل روڈ ، کورنگی نمبر 5مین روڈ ماڈل پارک ، ملیر میں مین سعود آباد چورنگی ، شاہ فیصل میں شمع شاپنگ سینٹر،5نمبر چورنگی ، بریلی کالونی ، العزیز الیکٹرونکس والا روڈ ، آفتاب عمر شہید روڈ ، مین بازار یونٹ 107، اسیم میڈیکل اسٹور ، نیو اقبال ، ریور ڑی سوئٹس ، گلستان جوہر میں بلاک 18، اسکیم 33میں مین ابو الحسن اصفہانی روڈ ، گلزار ہجری ، پی آئی بی کالونی میں تین ہٹی نزد پولیس چوکی ، لائینز ایریا میں نمائش چورنگی ، سوسائٹی میں بہادر آباد چورنگی ، محمود آباد میں محمود آبادنمبر 6مین روڈ ، برنس روڈ میں اے این جناح روڈ اللہ والا مارکیٹ ، رنچھوڑ لائن میں دل پسند سوئیٹس ، پاک کالونی میں مین روڈ لاثانی ماربل نزد کمال پیٹرول پمپ ، بلدیہ ٹاؤن میں کامران بھائی چوک ساڑھے 4نمبر ، چاندنی چوک سعید آباد ، رانگڑ محلہ سعید آباد ، قصبہ علی گڑھ اور اورنگی ٹاؤن میں قصبہ کالونی Eایریا میں روڈ دارالحمد جامع مسجد ، مین قذافی چوک اورنگی نمبر 1، قطر ہسپتال کے سامنے ، اورنگی 5نمبر چورنگی اور اورنگی ٹاؤن نمبر 10، اکبر شہید چوک لکی ہوٹل ، فٹبال چورنگی بلاک L، سرجانی ٹاؤن میں KDAفلیٹس ، نیو کراچی میں سلطان پلازہ مین روڈ دو منٹ چورنگی ، مین سندھی ہوٹل ، نارتھ کراچی میں یوپی موڑ ، فیض مدینہ مسجد دو منٹ چورنگی ، مدیحہ اسٹاپ نزد خورشید پارک ، صائمہ ہائٹس اسٹاپ ، نارتھ ناظم آبادمیں سرینامارکیٹ سخی حسن چورنگی ، ناظم آباد گلبہار میں مین روڈ گلبہار سینیٹری مارکیٹ ، لیاقت آباد میں داکخانہ مین روڈ اور فیڈرل بی ایریا میں حسین آباد کے مقامات پر لگائے گئے ۔

متعلقہ عنوان :