خالد مقبول صدیقی کا رابطہ کمیٹی کے اراکین ہمراہ جشن عیدمیلا د النبی کے موقع پر شہر میں لگائے گئے مرکزی استقبالیہ کیمپوں کا دورہ

بدھ 15 جنوری 2014 13:20

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر زڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، رابطہ کمیٹی کے اراکین احمد سلیم صدیقی ،د الحسیب ،عادل خان اور رشید گوڈیل نے جشن عید میلا د النبی ﷺ کے موقع پرشہر میں نکلنے والے جلوسوں کی گزرگاہوں پر لگائے گئے ایم کیوایم کے استقبالیہ اور طبی کیمپوں کا دورہ کیا اور جلوسوں کی گزرگاہوں پر کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔

اس موقع پر حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور ایم کیوایم علماء کمیٹی کے اراکین ان کے ہمراہ تھے ۔ رابطہ کمیٹی اراکین ،ایم کیوایم کی جانب سے بہادر آبادچورنگی پر لگائے گئے مرکزی استقبالیہ کیمپوں پر گئے جہاں انہوں نے استقبالیہ کیمپوں سے جلوسوں کے شرکاء کا خیر مقدم کیا اور انہیں قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے جشن عید میلا د النبی ﷺ کی مبارکباد پیش کی ۔

(جاری ہے)

رابطہ کمیٹی نے استقبالیہ اور طبی کیمپوں پر خدمات انجام دینے والے ایم کیوایم کے کارکنان اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ جشن عید میلا د النبی ﷺ پر عاشقان ِ رسول ﷺ کی جتنی خدمت کی جائے اور سہولیات فراہم کی جائے وہ کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ 12ربیع الاول مقدس اور بابرکت دن ہے اوراللہ تعالیٰ اس دن کی رحمتوں اور برکتوں سے سب کو منور فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :