پی سی اے پی ایچ نے دوستانہ میچ میں شالیمار کلب کو 29 رنز سے ہرا دیا

بدھ 15 جنوری 2014 13:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) پی سی اے پی ایچ نے دوستانہ میچ میں شالیمار کلب کو 29 رنز سے ہرا دیا۔ جی نائن کرکٹ کلب اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں پی سی اے پی ایچ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 35 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے۔ محمد بلال 43 اور کاشف نواز 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

شالیمار کلب کی جانب سے راجہ طاہر نے تین اور حسن علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

شالیمار کلب کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 33 اوورز میں 190 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کنول نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے۔ پی سی اے پی ایچ کی جانب سے محمد زبیر اور سجاد حسین نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ پی سی اے پی ایچ کے چیئرمین عباس ہاشمی اور راولپنڈی کے کوآرڈینیٹر بابر سلیم نے ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارک باد دی۔