ہالینڈ میں قیدی جیل میں رہنے کا کرایہ دیں گے،مسودہ قانون تیار
تازہ ترین : 1

ہالینڈ میں قیدی جیل میں رہنے کا کرایہ دیں گے،مسودہ قانون تیار

دی ہیگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) ہالینڈ میں اب قیدی جیل میں رہنے کا کرایہ دیں گے۔ذرائع کے مطابق ہالینڈ کی حکومت نے ایک مسودہ قانون تیار کرلیا ہے جس کی رو سے قیدی سیل میں رہنے والوں سے کرایہ وصول کیا جائے گا۔مذکورہ مسودہ قانون کابینہ سے منظوری کے لئے رواں ہفتے پیش کیا جا رہا ہے۔

ہالینڈ کے نائب وزیر انصاف فریڈ ٹیوین کے حوالے سے ہالینڈ کی وزارت انصاف کی ترجمان ویبا الکیما نے بتایا کہ اگر مسودہ قانون منظور ہوجاتا ہے توقیدی سیل میں رہنے والے قیدیوں سے 16 یورو یومیہ کم از کم 2 سال تک وصول کیا جائے گا کیونکہ ایسے قیدی پر حکومت کا یومیہ250 یورو خرچ آتا ہے جس کیلئے معاشرے کو بھی حکومت کے اخراجات کو کندھا دینا چاہیئے۔مذکورہ قانون منظوری کی صورت میں یکم جنوری2015ء سے قابل عمل ہوگا۔حکومتی سطح پر ایک اور مسودہ قانون کی تیاری پر بھی غور ہورہا ہے جس کے تحت قیدیوں سے ان کے کئے گئے جرائم کی تفتیش اور تحقیقات پر اٹھنے والے اخراجات میں سے بھی حصہ وصول کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 15/01/2014 - 12:42:59

متعلقہ عنوان :

قارئین کی رائے :

  • اکرام ساگر کی رائے : 15/01/2014 - 12:53:26

    یہ قانون پاکستان میں بھی هونا چاہیے اس سے جرائم میں کمی کی توقع کی جا سکتی هے

    اس رائے کا جواب دیں

اپنی رائے کا اظہار کریں