ڈاکار ریلی کا نواں مرحلہ اسٹیفن پیٹرہانسل نے جیت لیا

بدھ 15 جنوری 2014 12:42

سانتیاگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) ڈاکار ریلی کا نواں مرحلہ جیت کراسٹیفن پیٹرہانسل نے نینی روما کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے،اوور آل اسٹینڈنگ میں دونوں کے درمیان فرق برائے نام ہی رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

چلیمیں ہونے والے 422کلومیٹر طویل مرحلے میں راستے بہت دشوارتھے ،کہیں آڑے ٹیڑھے ، تو کہیں اونچے نیچے راستے،لیکن ڈرائیورز نے خوب مہارت دکھائی اور ریت میں بھی خوب گاڑی چلائی۔

فرانس کے اسٹیفن پیٹر ہانسل نے مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے،17 منٹ اور 53 سیکنڈ میں طے کیا۔اوور آل اسٹینڈنگ میں سرفہرست نینی روما کا تیسرانمبررہا۔بائیک رائڈنگ مرحلے میں اسپین کے مارک کوما سب سے آگے رہے۔نویں مرحلے میں اسپین کے ہی یوان بریڈا نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔