اے ایف آئی سی کے چوتھے فلور پر شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی

بدھ 15 جنوری 2014 11:53

اے ایف آئی سی کے چوتھے فلور پر شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جنوری 2014ء) آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانگ آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اے ایف آئی سی کے چوتھے فلورپر اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، فائر بریگیڈ کے عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر فورا آگ پر قابو پایا۔ واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف گزشتہ کئی روز سے اے ایف آئی سی میں زیر علاج ہیں۔