پاکستان نے سیزفائر کی خلاف ورزی نہیں کی، ترجمان پاک فوج
تازہ ترین : 1
پاکستان نے سیزفائر کی خلاف ورزی نہیں کی، ترجمان پاک فوج

پاکستان نے سیزفائر کی خلاف ورزی نہیں کی، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری۔2014ء)ترجمان پاک فوج نے بھارتی آرمی چیف کا پاکستان پر ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرنے کا بیان مسترد کردیا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ایسے بھارتی الزام اور اشتعال انگیزبیانات کے منفی اثرات ہوتے ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی آرمی چیف کا بیان حقائق کے منافی ہے۔

ترجمان کے مطابق پاک فوج سیز فائر معاہدے کا اس کے روح کے عین مطابق احترام کرتی ہے۔ ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا ہے کہ پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان24 دسمبر کو ہونے والی ملاقات کے بعد ایل او سی پر صورتحال خاصی بہتر ہوئی ہے، ایسے بھارتی الزام اور اشتعال انگیز بیانات افسوس ناک ہیں اور ان کے منفی اثرات ہوتے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/01/2014 - 22:55:48

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں