4ماہ پہلے وزیراعظم سے وقت مانگاتھا اب تک نہیں ملا، پرویزخٹک

پیر 13 جنوری 2014 22:55

4ماہ پہلے وزیراعظم سے وقت مانگاتھا اب تک نہیں ملا، پرویزخٹک

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری۔2014ء) خیبر پختون خوا کے وزیرِاعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہیکہ ہم کب تک لاشیں اٹھاتے رہیں گے،4ماہ ہوگئے، وزیراعظم سے وقت مانگا تھا لیکن ابھی تک نہیں ملا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت کسی کو بھی پروٹوکول نہ دیا جائے، کسی سیاست دان یا سرکاری افسر کو بھی پروٹوکول نہ دیا جائے۔خیبرپختونخوااسمبلی کے اجلاس میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے قرار دار متفقہ طور پر منظورکرلی گئی۔قراردادپیپلزپارٹی کی رکن نگہت اورکزئی نے پیش کی۔قراردادمیں کہاگیاہے کہ وزیر داخلہ پشاور میں اراکین اسمبلی کو امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دیں۔

متعلقہ عنوان :