وفاقی حکومت صوبائی کوٹے پر عملدرآمد کرے، وزراء کا یہی رویہ رہا تو حکومت نہیں چل سکے گی،سینیٹرلالہ عبدالرؤف

پیر 13 جنوری 2014 22:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری ۔2014ء) سینیٹ میں سینیٹرلالہ عبدالرؤف نے مطالبہ کیاکہ وفاقی حکومت آئین میں درج صوبائی کوٹے پر عمل درآمد کرے اوروفاقی وزراء اپنا رویہ درست کریں یہی رویہ رہا تو حکومت نہیں چل سکے گی۔

(جاری ہے)

پیرکوسینیٹ کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پراظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹرلالہ عبدالرؤف نے کہاکہ آئین میں وفاقی محکموں کے اندر صوبائی کوٹے کاتعین کیاگیا ہے آئین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ہم عوام کے منتخب نمائندے ہیں ہم نے عوام کے آئینی حقوق کاتحفظ کرنا ہے صوبائی کوٹوں پر عمل کیاجائے انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کے بعض وزراء کارویہ درست نہیں ہے اگر یہی رویے رہے تو حکومت نہیں چل سکے گی۔

متعلقہ عنوان :