وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا شہید طالب علم اعتزاز حسین کو خراج تحسین ، وفاقی حکومت سے ستارہ جرات دینے کا مطالبہ،سیکیورٹی حکام مجھ سمیت کسی بھی وزیر کو ایسا پروٹوکول نہ دیں جس سے سڑکیں بلاک اور عوام کو اس سے اذیت پہنچے ،پرویزخٹک
پیر 13 جنوری 2014 22:47
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری ۔2014ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے ہنگو میں دہشت گردی کی خوفناک واردات ناکام بنا کر جام شہادت نوش کرنے والے اعتزاز حسین کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہنگو کے متعلقہ سکول کو شہید طالب علم کے نام کرنے ، اس کی مالی امداد کرنے اور ہنگو میں شہید طالب علم کے نام پر پلے گراؤنڈ تعمیر کرانے کا اعلان کیا ہے ۔
یہ اعلان انہوں نے پیر کے روز ڈپٹی سپیکر امتیاز شاہد کی زیر صدارت ہونے والے اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر کیا ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ اعتزاز حسین جیسے بہادر سپوتوں کی جرات کو سلام پیش کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ وفاق سے سفارش کرتے ہیں کہ وہ شہید طالب علم اعتزاز حسین کو ستارہ جرات سے نوازے ۔(جاری ہے)
قبل ازیں اپوزیشن کے اراکین کے پروٹوکول کلچر سے متعلق سوالات کے جوابات دیتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے واضح کیا کہ انہوں نے واضح ہدایات حکام کودے رکھی ہیں کہ وہ ان سمیت کسی بھی وزیر کو ایسا پروٹوکول نہ دیں جس سے سڑکیں بلاک ہوں اور صوبے کے عوام کو اس سے اذیت پہنچے جب میں خود پروٹوکول نہیں لیتا تو کسی کو بھی یہ حق نہیں کہ سرکاری پروٹوکول لے اور اس کی وجہ سے سڑکیں بند ہوں اور عوام کو مشکلات لاحق ہوں ۔
وزیراعلیٰ نے اسمبلی فلور پر واضح کیا کہ وہ ابھی سے دوبارہ سرکاری حکام کو ہدایات دیتے ہیں کہ وہ میرے لئے آمدورفت کے دوران سڑکیں بند نہ کریں ، نہ ہی کسی وزیر کے لئے ایسا کریں ، اگر کوئی وفاقی وزیر بھی آئے تو اسے بھی ایسا پروٹوکول نہ دیا جائے جس سے سڑکیں بلاک ہوں اور عوام کو مشکلات پیش ہوں ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے حقیقی معنوں میں پروٹوکول کلچر کا خاتمہ کر رکھا ہے جس پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.