قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے بلدیاتی الیکشن سے پہلے مردم شماری کا مطالبہ کردیا،الیکشن کمیشن نے مردم شماری پر رضا مندی ظاہر کر دی ،خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوران بائیو میٹرک نظام صرف انگوٹھوں کی شناخت تک محدود ہو گا ،ارکان
پیر 13 جنوری 2014 22:05
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری ۔2014ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے بلدیاتی الیکشن سے پہلے مردم شماری کا مطالبہ کردیا جبکہ الیکشن کمیشن نے مردم شماری پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں الیکشن کمیشن کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس میاں عبدالمنان کی زیر صدارت ہوا جس میں نادرا اور الیکشن کمیشن حکام نے شرکت کی۔
پارلیمانی امور کی کمیٹی کے مطابق بلدیاتی الیکشن کی ساکھ تب ہو گی جب نئی مردم شماری ہو گی۔(جاری ہے)
ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن شیرافگن نے پارلیمانی امور کی کمیٹی کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اب تو جنگل بھی آبادی میں تبدیل ہو چکے ہیں،مردم شماری کی ضرورت ہے۔انہوں اجلاس کے شرکا ء کو بتایا کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوران بائیو میٹرک نظام صرف انگوٹھوں کی شناخت تک محدود ہو گا۔
مکمل الیکٹرانک سسٹم کا استعمال 2018 کے انتخابات میں کیا جائے گا۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن شیر افگن نے بتایا جہاں تک انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کا معاملہ ہے۔نادرا حکام کے مطابق مہندی لگے ہاتھ اور کھیتوں میں کام کرنے والوں کے ہاتھوں کے نشانات پڑھنا مشکل ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.