وفاقی وزارت داخلہ نے متحدہ قومی موومنٹ کے کئی رہنماوٴں پر دہشتگردوں کے حملے کا خدشہ ظاہر کر دیا ،سندھ حکومت کو نبیل گبول ، فاروق ستار اور فیصل سبز واری کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت
پیر 13 جنوری 2014 22:05
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری ۔2014ء) وفاقی وزارت داخلہ نے متحدہ قومی موومنٹ کے کئی رہنماوٴں پر دہشتگردوں کے حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے سندھ حکومت کو ان کی سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے سندھ حکومت کو بھیجے گئے خصوصی مراسلے میں کہا گہا کہ انٹیلی جنس رپورٹس کی روشنی میں ڈاکٹر فاروق ستار، فیصل سبزواری، خالد مقبول صدیقی اور نبیل گبول سمیت ایم کیوایم کے کئی رہنما دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں، اس لئے سندھ پولیس ان کی سیکیورٹی کے لئے مناسب اقدامات کرے۔
واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے کئی رہنماوٴں اوران کے دفاتر پر حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان قبول کرچکی ہے اورایم کیوایم ان سیاسی جماعتوں میں سے ایک تصور کی جاتی ہے جو ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے خلاف کارروائی کی حمایت کرتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کے انتخابات میں ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
-
بجلی کی اوور بلنگ پر ایف آئی اے اور لیسکو نے معاملات طے کرلیے
-
جب تک ظلم سہتے رہیں گے ظلم جاری رہے گا،علیمہ خان
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
حکومت بالکل ناکام ہو چکی، ان کو سارے کیسز واپس لینے ہوں گے، شیخ رشید احمد
-
پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کو خوراک میں احتیاط کرنے کا مشورہ دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.