حکومت نے چیئرمین پیمرا چوہدری رشید کی بحالی کیخلاف ہائی کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کردی، سابق حکومت نے پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چیرمین پیمرا کی تقرری کی تھی ،د رخواست میں موقف ،عدالت چوہدری عبدالرشید کی بحیثیت چیئرمین پیمرا بحالی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے ،درخواست میں استدعا

پیر 13 جنوری 2014 22:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری ۔2014ء) حکومت نے چیئرمین پیمرا چوہدری رشید کی بحالی کیخلاف ہائی کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کردی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق حکومت نے پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چیرمین پیمرا کی تقرری کی تھی، اس کے علاوہ انہوں نے اپنی بحالی کیلئے عدالت عالیہ میں دائر درخواست میں کئی حقائق چھپائے، اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ وہ چوہدری عبدالرشید کی بحیثیت چیئرمین پیمرا بحالی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے چیئرمین پیمرا چوہدری رشید کو برطرف کردیا تھا تاہم چوہدری رشید نے اپنی برطرفی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا تھا جس پر جسٹس ریاض احمد نے چیرمین پیمرا کی بحالی کے احکامات جاری کردیئے تھے۔

متعلقہ عنوان :