پولیٹیکل انتظامیہ نقل مکانی کرنے والے قبائل کے مسائل ومشکلات ترجیحی بنیادوں پر حل کریں،گورنرخیبرپختونخوا

پیر 13 جنوری 2014 22:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری ۔2014ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئرشوکت اللہ نے پولٹیکل انتظامیہ اورایف ڈی ایم اے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ نقل مکانی کرنے والے قبائل کے مسائل ومشکلات ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اوربے گھر افراد کی واپسی اوربحالی کیلئے بروقت اورموثر اقدامات اٹھائیں۔

(جاری ہے)

وہ پیرکے روز گورنرہاؤس پشاور میں مسلم لیگ (ن) فاٹا کے ایک نمائندہ وفد سے اظہارخیال کررہے تھے۔

وفد کی قیادت راحت حسین اورسیدولی شاہ کررہے تھے۔ گورنرنے کہاکہ بے گھر افراد کی بحالی کیلئے 35 ارب روپے کا مطالبہ صدرمملکت کے سامنے پیش کیا گیا ہے جس میں صدر نے فوری طور پر دس کروڑ روپے کی رقم ریلیز کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایجنسی اور علاقے کی ضروریات کے مطابق ترقیاتی کاموں کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے اور کسی بھی علاقے کو محروم نہیں رکھاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :