گورنرخیبرپختونخوا نے صدرمملکت کی جانب سے شہیدطالب علم اعترازحسن کی قبرپھولوں کی چادر چڑھائی

پیر 13 جنوری 2014 22:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری ۔2014ء) گورنر خیبرپختونخوا انجینئرشوکت اللہ نے صدر اور وزیراعظم کی جانب سے شہید طالب علم اعتزاز حسن کی قبر پرحاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر لیوی کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیاگیا۔

(جاری ہے)

وہ پیرکے روز شہید اعتزاز حسن کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کیلئے ہنگومیں اُن کے گھر گئے اور شہید کے لواحقین سے ملاقات کی۔

گورنرنے صدرمملکت اور وزیراعظم کی جانب سے تعزیت کا اظہارکیا۔گورنر نے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے یہ دعاکی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جواررحمت میں جگہ دیں او ر غمزدہ خاندان کے افراد کو صبرواستقامت عطاء کرے۔ گورنر نے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ شہید نے اپنی جان کا نذرانہ دے کرسینکڑوں طلباء کی جانیں بچائیں اور ایسی لازوال مثال قائم کی جس پر پوری قوم کو فخرہے اور قوم اسے ہمیشہ یاد رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :