حساس اداروں نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر ..
تازہ ترین : 1

حساس اداروں نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ،لاہور اور گوجرانوالہ میں عید میلادالنبی کے موقع پرکارروائی کرنا چاہتے تھے،سکیورٹی انتظامات مزید سخت

لاہور/مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری ۔2014ء) حساس اداروں نے مرید کے میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ،جن کے قبضہ سے دھماکہ خیز مواد اوربھار ی مقدارمیں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حساس اداروں نے لاہورکے نواحی قصبے مرید کے میں ایک مکان پرچھاپہ مارکرکالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین مبینہ دہشتگرد گرفتارکر لئے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ دہشتگرد لاہور اور گوجرانوالہ میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق پکڑے گئے دہشتگردوں سے دھماکا خیزمواد،اسلحہ اور بھاری مقدار میں گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ پشاورکے رہائشی ان دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے بتایا گیا ہے جنہیں مزید تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔دہشتگردوں کی گرفتاری کے بعد صوبائی دارالحکومت سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی انتظامات کومزید سخت کر دیا گیا ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/01/2014 - 22:03:35

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں