ایس ای سی پی نے کوڈ آف کارپوریٹ گورننس میں ترامیم کر دی،ترامیم کے ذریعے لسٹڈ کمپنیوں کیلئے چیف فنانشل آفیسر اور کمپنیوں کے انٹرنل آڈٹ کے سربراہ کے تقرر کیلئے اہلیت کی شرائط میں نرمی کی گئی

پیر 13 جنوری 2014 21:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری ۔2014ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ملک میں گڈ گورننس کے فروغ اور لسٹڈ کمپنیوں کے لئے ان قوائد میں عمل درآمد آسان بنانے کے پیش نظر کوڈ آف کارپوریٹ گورننس میں ترامیم متعارف کر دیں ہیں ۔ ان ترامیم کے ذریعے لسٹڈ کمپنیوں کے لئے چیف فنانشل آفیسر اور کمپنیوں کے انٹرنل آڈٹ کے سربراہ کے تقرر کے لئے اہلیت کی شرائط میں نرمی کی گئی ہے ۔

کوڈ میں ترمیم کے ذریعے کسٹڈ کمپنی کے چیف فنانشل آفیسر اور چیف آڈٹ آفیسر کے لئے فیلڈ میں متعلقہ تجربہ کی حد پانچ سال سے کم کر کے تین سال کر دی گئی ہے ۔ قوائد کے مطابق، کسی میں کمپنی میں آڈٹ یا اکاونٹنگ ڈیپارمنٹ میں کام کرنے کا تجربہ ہی متعلقہ تجربہ میں شمار ہو گا ۔ مزید ازاں ، لسٹڈ کمپنیوں میں آڈٹ کمیٹی کے لئے انڈیپنڈنٹ (آزاد) چئیرمین تعینات کرنے کی لازمی شرط میں بھی نرمی کر دی گئی ہے اور اب لسٹڈ کمپنیاں رضاکارنہ طور پر آڈٹ کمیٹی کے لئے خود مختار چئیرمین تعینات کرنے کی آزادی ہو گی۔

(جاری ہے)

اس طرح، کمپنی کے نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو چئیرمین آڈٹ کمیٹی تعینات کیا جا سکے گا۔ کوڈ آف کارپوریٹ گورننس میں یہ ترامیم انسٹیٹیویٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنٹ اور انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاونٹنٹ کی مشاورت سے کی گئیں ہیں جن کا مقصد لسٹڈ کمپنیوں کے لئے ان قوائد پر عمل درآمد کو آسان اور یقینی بنانا ہے ۔ ان ترامیم سے فنانس اور آڈٹ کی فیلڈ میں نئے آنے والوں کے لئے بھی آسانی پیدا ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :