ماضی کی نسبت آج پارلیمنٹ زیادہ خودمختاراوربااختیار ہے، کامران مائیکل،مادروطن کاتشخص مجروح اور سبزہلالی پرچم سرنگوں نہیں ہونے دیں گے،میاں نوازشریف پاکستان کے قومی مفادات پرہرگزآنچ نہیں آنے دینگے ، وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ
پیر 13 جنوری 2014 21:09
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری ۔2014ء) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں آج پارلیمنٹ زیادہ خودمختار،باوقار اور بااختیار ہے۔ پچھلے حکمرانوں کے ادوارمیں پاکستان کی قسمت کے فیصلے سات سمندرپارہواکرتے تھے اورپارلیمنٹ کوبائی پاس کیا جاتا تھا مگراب فیصلے اٹھارہ کروڑپاکستانیوں کی نمائندہ پارلیمنٹ میں ہورہے ہیں۔
وزیراعظم میاں نوازشریف کاٹریک ریکارڈ دیکھتے ہوئے مقتدرقوتوں نے پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کرنااور دباؤ ڈالناچھوڑدیا۔پرویزمشرف کے حوالے سے وفاقی حکومت پرکسی قسم کاکوئی دباؤنہیں ہے ۔اپنے ایک بیان میں کامران مائیکل نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت مادروطن کاتشخص مجروح اور سبزہلالی پرچم سرنگوں نہیں ہونے دے گی ۔(جاری ہے)
وزیراعظم میاں نوازشریف پاکستان کے قومی مفادات پرہرگزآنچ نہیں آنے دیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے اپنے تجربات اورمشاہدات کی بدولت پاکستان پربیرونی سرمایہ کاروں کااعتماد بحال کردیا۔وزیراعظم میاں نوازشریف پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے موزوں ملک بنانے میں کامیاب ر ہے ہیں ،پاکستان میں سرمایہ کاروں کوحفاظتی اقدامات سمیت ہرقسم کی سہولیات دستیاب ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان پاکستان کاروشن مستقبل ہیں ،ان کی خوشحالی اورخودمختاری سے پاکستان میں سیاسی ومعاشی استحکام آئے گا۔ خواتین اورنوجوانوں کے برسرروزگارہونے سے مایوسی کے سیاہ بادل چھٹ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پرائم منسٹر یوتھ بزنس لون سکیم پربیجاتنقید کرنیوالے خواتین اور نوجوانوں کی ترقی کے دشمن ہیں ۔کوئی معاشرہ یاملک اپنے نوجوانوں کونظراندازکرکے شاہراہ ترقی پرگامزن نہیں ہوسکتا ۔انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ وزیراعظم میاں نوازشریف کاہرایک وعدہ وفااوران کے ثمرات سے پاکستان کاہرطبقہ مستفیدہوگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.