لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان،ایل ایس ای 25 انڈیکس45.86پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5102.03 پربندہوا

پیر 13 جنوری 2014 20:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری ۔2014ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس45.86پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5102.03 پربندہوا ۔ مجموعی طور پر147کمپنیوں کا کاروبارہوا۔37کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔14کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ96کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں کل 32 لاکھ62 ہزار200حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں لفارج پاکستان سیمنٹ لمیٹڈ11 لاکھ 74 ہزار 500 حصص۔فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈکے4 لاکھ89 ہزار500 حِصص۔جبکہ کرا چی الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ کے4 لاکھ61 ہزار حِصص فروخت ہوئے۔سب سے زیاد ہ اضافہ پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈکے حصص میں ہوا جس کی قیمت9.63روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت1.45 روپے کم ہو گئی۔