دالبندین ،رقم کی عدم ادائیگی ،ٹھیکیدار نے پولیس لاک اپ کے قیدیوں کی خوراک بند کردی ،رقم کی ادائیگی تک خوراک کی فراہمی بند رہیں گی ،ٹھیکیدار ،جیل حکام ہمیں خوراک فراہم نہیں کرسکتے تو جو ڈیشنل مجسٹریٹ ہمیں ضمانت پر رہائی دیں،قیدیوں کا بیان

پیر 13 جنوری 2014 20:46

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری ۔2014ء) دالبندین میں رقم کی عدم ادائیگی ٹھیکیدار نے پولیس لاک اپ کے قیدیوں کی خوراک بند کردی رقم کی ادائیگی کے خوراک کی فراہمی بند رہیں گی ٹھیکیدار جبکہ قیدیوں نے کہا ہے کہ جیل حکام ہمیں خوراک فراہم نہیں کرسکتے تو جو ڈیشنل مجسٹریٹ ہمیں ضمانت پر رہائی دیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دالبندین پولیس لاک آپ میں قیدیوں کو ایک پرائیوٹ ٹھیکیدار کھانا فراہم کررہا ہے اور بعد میں معاہدے کے تحت ماہانہ جیل حکام رقم ادا کرتے ہیں مگر اس سے بھی کئی مرتبہ ٹھیکیدار نے رقم نہ ملنے کی وجہ سے قیدیوں کی خوراک بند کردی تھی اور بعد میں جیل حکام اور ٹھیکیدار کے درمیان معاہدے کے بعد دوبارہ خوراک کی فراہمی شروع ہوگئی مگر گذشتہ روز ایک مرتبہ پھر ٹھیکیدار لعل بخش بلوچ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سال 2013-14سے جیل حکام میرے مقروض ہیں سال 2013کے مارچ اپریل مئی جون اور پھر اکتوبر نومبر دسمبر اور 2014جنوری کے 12دن کے کل رقم 8لاکھ کے لگ بھگ ہیں میں ایک غریب آدمی ہوں اور ہوٹل چلا رہا ہوں مگر جیل حکام کی طرف سے میرے رقم کی عدم ادائیگی کے سبب میں خود لوگوں کا مقروض ہوں جس کی وجہ سے میں نے اپنا ہوٹل بند کردیا ہے لہذا چیف جسٹس آف پاکستان بلوچستان ہائیکورٹ صوبائی محتسب اعلیٰ وزرایرعلیٰ بلوچستان اور آئی جی جیل خانہ جات میرے مجبور ریوں کو مد نظر رکھر کر میرے رقم کی ادائیگی کریں بصورت دیگر رقم کی عدم ادائیگی تک قیدیوں کو خوراک فراہم نہیں کرسکتا ۔

متعلقہ عنوان :