کنٹرول لائن پر فائربندی سے متعلق بھارتی آرمی چیف کا بیان حقائق کے برعکس ہے، پاک فوج

پیر 13 جنوری 2014 20:46

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری۔2014ء) پاک فوج نے بھارتی آرمی چیف کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائر بندی سے متعلق بیان کو حقائق سے منافی اور افسوسناک قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان گزشتہ ماہ ہونے والی ملاقات کے بعد لائن آف کنٹرول کی صورتحال بہتر ہوئی، ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان حقائق کے برعکس اور قابل افسوس ہے اور اس قسم کے بیانات سے کسی کو فائدہ مند نہیں ہوتا بلکہ اس کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے الزام لگایا تھا کہ کنٹرول لائن پر ہمیشہ پاکستان کی جانب سے پہل ہوتی اور جواب میں بھارتی فوج کارروائی کرتی ہے۔