عیدمیلادالنبی کے موقع پر ڈبل سواری اور موبائل سروس بند نہیں ہوگی ‘ آئی جی پنجاب ،ضرور ت پڑنے پر صرف ایک شہر میں ایسا ہو سکتا ہے ،سترہزار اہلکار تعینات ہونگے‘ خان بیگ

پیر 13 جنوری 2014 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری ۔2014ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب خان بیگ نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو عید میلاد النبی کے دن صوبے کے صرف ایک شہر میں موبائل سروس بند ہوسکتی ہیں باقی کسی بھی شہر میں نہ تو موبائل سروس بند ہو گی اور نہ ہی ڈبل سواری پرپابندی ہوگی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق آئی جی پنجاب نے بتایا کہ عید میلاد النبی کے سلسلہ میں حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نپٹنے کے لئے صوبہ بھر میں 70ہزرا اہلکار اپنے فرائض سرانجام دے گے ۔

متعلقہ عنوان :