کشمور:دریاسے 2 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں،خاتون کی تلاش جاری

پیر 13 جنوری 2014 19:50

کشمور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری۔2014ء) کشمورمیں دریائے سندھ میں ڈوبنے والوں میں سے دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں،3بچوں اور دو خواتین کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا،جبکہ ایک خاتون کی تلاش تاحال جاری ہے۔ پولیس کے مطابق امداد بھنگوار میں اشتہاری ملزمان موجود تھے۔ پولیس کی آمد کی اطلاع پرملزمان اپنے رشتے داروں سمیت رات گئے فرار ہونے لگے۔

(جاری ہے)

پولیس کا موٴقف ہے کہ ملزمان کی کشتی خرابی کی وجہ سے دریا کے بیچ میں الٹ گئی جس سے 3خواتین اور 5بچے ڈوب گئے۔غوطہ غوروں نے دو بچوں کی لاشیں نکال لی، جبکہ 3بچوں اور دو خواتین کو بے ہوشی کی حالت میں نکالا گیا جن کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ایک خاتون کی تلاش جاری ہے۔ گاوٴں والے کہتے ہیں کہ ملزمان پولیس کے خوف سے دریا میں کودے جبکہ پولیس نے اس بات سے انکار کردیا ہے۔ ڈی آئی جی نے ایس ایچ او کو معطل کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :