فاروق ستار، نبیل گبول اور فیصل سبزواری تحریک طالبان کی ہٹ لسٹ پر

پیر 13 جنوری 2014 18:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری۔2014ء) تحریک طالبان پاکستان نے متحدہ قومی موومنٹ کے تین رہنماوں کو اپنی ہٹ لسٹ پر رکھ دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ خفیہ اداروں کی جانب سے وزارت داخلہ کے نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل کو موصول ہونی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ سی آئی ڈی کے ایس ایس پی چودھری اسلم کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کے ڈاکٹر فاروق ستار، نبیل گبول اور فیصل سبزواری تحریک طالبان کی ہٹ لسٹ پر ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل کو دی گئی معلومات میں یہ نہیں بتایا کہ تحریک طالبان نے کب او کہاں حملہ کرنا ہے۔ وزارت داخلہ نے متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا ہے۔