عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، پشاور اور پنڈی میں ڈبل سواری اور ڈی آئی خان میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی

پیر 13 جنوری 2014 17:35

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، پشاور اور پنڈی میں ڈبل سواری ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کےلئے ملک کے مختلف شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ذرائع کے مطابق عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے کل پشاور اور راولپنڈی میں ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ہےجب کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں موٹر سائیکل چلانے پرہی پابندی ہوگی۔

(جاری ہے)

راولپنڈی اور پشاور میں موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی، وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے مطابق کل صوبے کے ایک دو شہروں میں موبائل فون سروس بند کی جا سکتی ہے۔عید میلاد النبی ﷺ کے موقع ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ بلوچستان حکومت نے کل کوئٹہ میں موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش کی ہے۔ دوسری طرف وزارت داخلہ نے موبائل کمپنیوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومتوں کی سفارشات پر عمل کیا جائےگا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت کراچی سمیت صوبے بھر میں 15 جنوری تک ڈبل سواری پر پابندی لگاچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :