ایریل شیرون کو آج ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا جائیگا

پیر 13 جنوری 2014 17:33

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء)اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایریل شیرون کو آج ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا جائے گا،سابق وزیر اعظم کی آخری رسومات اسرائیلی پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے ادا کی جارہی ہیں، امریکی نائب وزیر خارجہ جو بائیڈن، سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلئیر سمیت کئی عالمی رہنما بھی آخری رسومات میں شریک ہیں، ایریل شیرون کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے میں دفنایا جائے گا، کابینہ کے اجلاس کے دوران اسرائیلی وزرا نے ایریل شیرون کے لئے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی-