چنیوٹ، ٹریفک حادثات میں4افراد ہلاک ،متعدد زخمی
تازہ ترین : 1

چنیوٹ، ٹریفک حادثات میں4افراد ہلاک ،متعدد زخمی

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء )ٹریفک حادثات میں چار افراد ہلاک ہوگئے متعدد زخمی دو افرادموٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا نے جبکہ32سالہ نوجوان کو ٹرک جبکہ19سالہ نوجوان کو ٹریکٹر ٹرالی نے کچل دیا و دیگر حادثات میں شہری ٹانگیں اور بازو تڑوا بیٹھے بتایا گیا ہے کہ سرگودھا روڑ پر تیز رفتار موٹر سائیکلیں موڑ کاٹتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں لالیاں کا ریاض شاہ موقع پر ہی جبکہ دوسرے دوشخص جن کا تعلق فیصل آباد سے ہے ایک ہسپتال لے جاتے ہوئے دم تور گیا جبکہ تیسرے کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے کو الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ریسکیو1122میڈیا کوارڈئنیٹر محمد ضمیرالحسن کے مطابق جھنگ روڑ پرتیز رفتار ٹرک کی زد میں آنے سے موضع درہٹہ کا 32سالہ نوجوان شہزاد ولد سلطان سکنہ چک نمبر131جھوک ملیاں کوDHQچنیوٹ طبی امداد کے لئے لایاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ لاہور روڑ تھانہ صدر کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے 19سالہ کو سرک عبور کرتے ہوئے کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا دریں اثناء رکشہ موٹر سائیکل تصادم میں تین افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کوریسکیو 1122کے جوانوں نے ڈی ایچ کیو چنیوٹ شفٹ کر دیا ہے ۔

وقت اشاعت : 13/01/2014 - 16:52:23

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں